تحریک تحفظ قدیمی قوم سواتی کی مرکزی کابینہ کا اعلان

تحریک تحفظ قدیمی قوم سواتی کی مرکزی کابینہ کا اعلان

  

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) تحریک تحفظ قدیمی قوم سواتی کے مرکزی صدر شیرین محمد سواتی نے مرکزی کابینہ کا اعلان کردیا سواتی قوم کو ملک کی دیگر قوموں کی طرح انکے حثیت شناخت اور حقوق دیکر دم لیں لیں سواتی قوم تحریک کا ساتھ دیں مرکزی صدر کا میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحریک تحفظ قدیمی قوم سواتی کے مرکزی صدر شیرین محمد سواتی نے مٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ قدمی قوم سواتی کا مقصدقدیمی سواتی قوم کو انکے حقوق اور ملک کی دیگر قوموں کی طرح شناخت دینا ہے اور انشاء اللہ یہ کام کرکے دم لیں انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ قدیمی کی پوری ملک میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو مدنظر رکھ اب ملکی سطح پر اس تحریک کیلئے مرکزی کابینے کا اعلان ضروری تھا اسلئے ہم نے مرکزی کابینہ تشکیل دیا ہے جس میں مرکزی صدر شیرین محمد سواتی صوبہ پنجاب کیلئے محمد گل نواز خان سواتی صدر گلگت بلتستان عطاء الرحمانصوبائی صدر مختار احمد سواتی شہزاد سواتی چیف ارگنائزر کراچی حاجی سلطان زیب صوبائی نائب صدر بہادر خان سواتی صوبائی چیف ارگنائزر ڈاکٹر خالد محمود صوبائی جنرل سیکرٹری اور سیراج الرحمان مرکزی ترجمان مقرر کئے گئے اس موقع پر مرکزی صدر شیرین محمد سواتی نے کہا کہ وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک کی اندر بسنے والے دیگر قوموں کی طرح قدیمی سواتی قوم کو بھی انکے جائز حقوق اور شناخت دی جائے انہوں نے کہا کہ قدیمی سواتی قوم اس وقت پاکستان میں ایک بڑا قوم ہے لیکن تاحال کسی نے اس قوم کی حقوق کیلئے اواز نہیں اٹھائی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء قدیمی سواتی قوم کو پوری ملک میں انکی حقوق اور شناخت دیکر دم لیں گے انہوں نے ملک بھر سمیت پوری دنیا میں موجود سواتی قوم سے اپیل کی کہ وہ اپنے جائز حقوق لینے کیلئے تحریک تحفظ قدیمی قوم سواتی کاساتھ دیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -