نوشہرہ میں تمام سیلولر آپریٹرز نے سروس معطل کررکھا ہے
نوشہرہ(بیورورپورٹ) تحریک انصاف سلطان خیل مہمند ایجنسی کے رہنما سید باچا نے کہا ہے کہ ہمارے علاقوں میں عرصہ دراز سے تمام سیلولراپریٹرز نے سروس معطل کررکھا ہے جس سے مہمند ایجنسی کے عوام کا ملک بھراور بیرون ممالک میں بسنے والے رشتہ داروں سے رابطہ منقطع ہو چکے ہیں جس سے مہمند ایجنسی کے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں حکومت اور موبائل کمپنیاں فوری طور پر مہمند ایجنسی میں موبائل سروس شروع کرنے کیلئے احکامات جاری کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 8ماہ سے مہمند ایجنسی میں زونگ ، یوفون ، وارد ، جیز سمیت دیگر سیلولراپریٹرز نے اپنااپنا سیلوبند کر دیا ہے جس سے مہمند ایجنسی کے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور اہلیان مہمند ایجنسی کا اندرون ملک اور بیرون ملک اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رابطے منقطع ہو گئے ہیں اس لئے ہم حکومت وقت اور تمام سیلولراپریٹرز کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مہمند ایجنسی میں سروس بحال کریں