صحافت کی اہمیت ماضی کی نسبت بہت بڑھ گئی ہے :ڈاکٹر زاہد علی
مردان(بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے بورڈ آف سٹڈی کا اجلاس ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنس پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی مروت کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں شعبہ صحافت کے چیئرمین فرہاد صافی، پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے چیئر مین پروفیسر فیض اللہ جان ، اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ صحافت کے چیئر مین ڈاکٹرسید انعام الرحمن،،پختونخوا کالج آف آرٹس کے پرنسپل فضل ستار،لیکچرر مس ثناء گل ،ڈیمونسٹریٹر انیس امین اور سینئر صحافی مسرت خان عاصی نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں بی ایس چار سالہ اور ایم اے دو سالہ کورسز کا غور سے جائزہ لیا گیا اور اس میں کئی تبدیلیاں کی گئی اور کورسز کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تشکیل دیا گیا اور تمام کورسز کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ۔پروفیسر ڈاکٹر ذاہد علی مروت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صدی معلومات کی صدی ہے صحافت کی اہمیت ماضی کی نسبت بہت بڑھ گئی ہے انہوں نے کہا کہ تھیوری اور پریکٹیکل میں توازن ہونا چاہئے تاکہ طلبہ یونیورسٹی سے فراغت کے بعد عملی زندگی میں اپنی صلاحیتوں کوبہترطریقے سے بروئے کار لا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ صحافت ان ریاست کے چوتھی ستون کے حیثیت اختیار کر چکا ہے ایسے میں اس شعبہ سے وا بستہ افراد کی زمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔