صنعتی اداروں کو مزدوروں کی ماہ نو مبر سے اجرت بذریعہ شیڈول بنک ادائیگی کو یقننی بنانے کی ہدایت

صنعتی اداروں کو مزدوروں کی ماہ نو مبر سے اجرت بذریعہ شیڈول بنک ادائیگی کو ...

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف لیبر حکومت خیبرپختونخوا نے تمام صنعتی اداروں کے مالکان کو مطلع کیاہے کہ گورنمنٹ آف خیبرپختونخوا نے مزدورں کی ماہانہ تنخواہ یکم جولائی سے بذریعہ نوٹیفیکیشن 15 ہزار روپے مقرر کی ہے۔ مزید برآں خیبرپختونخوا پیمنٹ آف ویجز ایکٹ 2013 کی سیکشن 6 کے تحت تمام صنعتی ادارے ماہانہ اجرت بذریعہ شیڈول بنک دینے کے پابندی ہیں۔ محکمہ محنت نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام صنعتی ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ مزدور وں کو ماہ نومبر 2017 سے اجرت بذریعہ شیڈول بینک ادا کی جائے۔نیز اس سلسلے میں یکم دسمبر کے بعدان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -