نوشہرہ ،ہیلتھ کیئر کمیشن نے ناک میں دم کررکھا ہے ،مولانا حامد الحق
نوشہرہ (بیورورپورٹ )ممتاز عالم دین اور مذہبی سکالر مولانا حامد الحق نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں ہیلتھ کےئر کمیشن نے ضلع بھر میں انت مچادی ہے اور آئے روز نام نہاد چھاپوں کے نام پر شریفوں کی پگڑیاں اچھال رہا ہے کیا ہیلتھ کےئر کمیشن کو اپنی ناک کے نیچے دعا میڈیکل سنٹر پبی نظر نہیں آرہا تھا جس میں غیر قانونی طور پر گردوں کی پیوند کار اور خرید و فروخت ہو رہا تھا یا اس پر خاموشی کیوں اختیار کی گئی تھی کیا اس لئے کہ اسی دعا میڈیکل سنٹر میں محکمہ صحت کا ایک افسر شراکت دار تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں ہیلتھ کےئر کمیشن کے نمائندے رےئس جان نے پورے ضلعے میں ایک انت مچا دی ہے اور آئے روز ضلع بھر کے مختلف شہروں میں میڈیکل سنٹرز ، میڈیکل سٹورز ، ہومیو ڈاکٹرز اور دیگر کوالیفائیڈ ز ڈاکٹرز اور ڈسپنسرز کے خلاف چھاپے مار کر ان کے خلاف اخبارات میں من گھڑت اور بے بنیاد خبریں شائع کر کے ان کی عزت نفس مجروح کر کے ان کی پگڑیاں اچھالنے کی کوشش کر تا رہتا ہے جو کہ اچھی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہیلتھ کےئر کمیشن واقعی حکومت کی ایک ایماندار اور فرض شناس ادارہ ہے تو ان کو نوشہرہ کے علاقے پبی میں دعا میڈیکل سنٹر کے نام پر قصاب خانہ نظر کیوں نہیں آیا جس میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری اور خرید و فروخت بڑے زور و شور سے جاری تھا جو گذشتہ کئی ماہ قبل منظر عام پر آیا کیوں کہ اس دعا میڈیکل سنٹر میں محکمہ صحت کے ایک ذمہ دار افسر شراکت دار تھے اس لئے اسی دعا میڈیکل سنٹر پر چھاپہ ملتان کے ایف آئی اے نے مارا جبکہ نوشہرہ ہیلتھ کےئر کمیشن کے نمائندہ رئیس جان صرف اپنی جیب گرم کرنے اور حکومت وقت کو نمبرز بڑھانے کی خاطر کوالیفائیڈ زڈاکٹرز ، ڈسپنسرز ،فارمیسی ڈپلومہ ہولڈرز اور شریفوں کی پگڑیوں کو اچھال رہا ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نوشہرہ ہیلتھ کےئر کمیشن کے نمائندہ رئیس جان کو معطل کر کے ان کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر ہم ان کے کوالیفائیڈز ڈاکٹرز ، ڈسپنسرز ، اور فامیسی ڈپلومہ ہولڈرز اور شریفوں کے ساتھ ناروا رویہ روا رکھنے کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے