مٹہ میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

مٹہ میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ ( نمائندہ پاکستان)مٹہ سربانڈہ میں چوروں نے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کرکے گھر کی مکمل طور پر صفائی کردی چور 85ہزار ریال 9 تولے سونا اور ایک ہزار پاکستانی روپے کیساتھ ایک موبائل لیکر فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے رپورٹ درج کی تفتش جاری دعویداری کی گئی جبکہ پولیس نے بعض افراد کو بھی تحویل میں لی ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات مسمی حاکیم خان جو اس وقت بیرونی ملک محنت مزدوری موجود ہے نامعلوم افراد اس وقت انکے گھر میں رات بارہ بجے کی قریب داخل ہوکر چوری کی مسمی حاکیم خان کے قوی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس رات اپنے ایک مریض کیساتھ سیدوشریف ہسپتال میں موجودتھے کہ چوروں ہمارے گھر میں داخل ہوکر گھر میں موجود تمام مرد وخواتین کو ایک کمرے میں بند کی اور گھر میں توڑ پھوڑ کرکے گھر میں موجود 85ہزار سعودی ریال نو تولے سونا اور ایک ہزار پاکستانی کرنسی اور انکے چچا کا ایک موبائل ان سے چھین کر لئے گئے جبکہ مزاحمت انکے والدہ مسماۃ بخش شائمہ اور میرے چچا زاڑہ ور خان کو زخمی کردیا جبکہ والدہ زیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے بعد میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کی گئی انہوں نے کہا کہ اس رات وہ مریض کیساتھ سیدو شریف ہسپتال میں موجود تھا ادھر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتش شروع کی ہے جبکہ اس بڑے چوری کی واردات میں دعویداری ہوکر بعض افراد کو پولیس نے گرفتار بھی کرلی ہے