تمام حکومتیں عوام کو سہولیتں فراہم کرنے میں ناکام ہیں ،طارق زمان

تمام حکومتیں عوام کو سہولیتں فراہم کرنے میں ناکام ہیں ،طارق زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی ( بیورورپورٹ ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی طارق زمان خان نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں دونوں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا اور ملک پر حکمرانوں نے عیاشیوں اورلوٹ مار کیلئے قرضوں کا بوجھ ڈالا ہے ،صوبہ قرضوں کے لپیٹ میں ہے ،پی ٹی آئی حکومت کی تعلیم ،صحت ،بلدیات اور پولیس اصلاحات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،نیاخیبرپختونخوا ،انصاف اور تبدیلی کے نعرے ڈھونگ نکلے ،اب عوام پرپی ٹی آئی کی اصلیت اشکارہ ہوگئی ہے اسی طرح وفاق میں ن لیگ کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں خیبرپختونخوا کو یکسر نظرانداز کردیا ہے ،صوابی میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی گئی ،انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ملک کے عوام ووٹ کے ذریعے حکمرانوں کا احتساب کرکے مسترد کردیں گے، انہوں نے نئی مردم شماری کے تناسب سے ضلع صوابی کے صوبائی اسمبلی کے نشستوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ۔