ملک میں سود کا کارروبار کھلے عام جاری ہے ،سیار خان
صوابی ( بیورورپورٹ ) سماجی کارکن سیارخان متھرا نے کہا ہے کہ ملک میں سود کا کاروبار کھلے عام جاری ہے اور لوگوں نے ان کے الگ الگ نام رکھے ہوئے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ سوداگر سرکاری محکمے میں ہو یا پھر پرائیوٹ دونوں میں ختم کرنے کیلئے جدوجہد کرے ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اندر پلے کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ کوئی آئندہ ایسے گھناؤنے کام کا سوچ بھی نہ سکے ۔