تخت بھائی پولیس کی ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کو تنبہہ
تخت بھائی( نامہ نگار ) ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی انسپکٹر عجب خان نے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کو تنبیہہ کی ہے کہ اپنی خوشی کے لیے دوسروں کی جان داؤ پر نہ لگائے۔ ہوائی فائرنگ ایک قبیح فعل اور گناہ کبیرہ ہے جس سے کسی بھی معصوم شہری کی جان جا سکتی ہے،وہ پولیس سٹیشن تخت بھائی میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ خصوصی نشست میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے عوام کو پیغام دیا کہ ہوائی فائرنگ ، مشکوک و جرائم پیشہ عناصر، سود انڈر پلے اور منشیات فروشی و دیگر جرائم کے بارے میں پولیس سٹیشن تخت بھائی کے پی ٹی سی ایل نمبر0937-551001پر فوری اطلاع دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا فرض ادا کریں تاکہ علاقے کو پرامن اور مثالی بنایا جا سکے ۔انہوں نے ی میڈیا کے نمائندوں پر زور دیا کہ انہیں پر امن معاشرہ تشکیل دینے کے لیے پولیس انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھا نا ہوگا جبکہ علمائے کرام، آئمہ مساجد اور سیاسی و سماجی قائدین منشیات ،ہوائی فائرنگ، سود انڈر پلے اور دیگر جرائم کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے علاقائی سطح پر کاوشیں شروع کریں ۔