پبی بازار میں آتشزدگی ،میڈیکل سٹور اور ڈینٹل کلینک راکھ کا ڈھیر بن گئے

پبی بازار میں آتشزدگی ،میڈیکل سٹور اور ڈینٹل کلینک راکھ کا ڈھیر بن گئے

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان) پبی بازار میں پر اسرار طور پر آگ لگنے سے نیو ر حمن میڈیکوز پبی اور خیبر ڈینٹل کلینک پبی مکمل طور پر تباہ دو نوں راگھ کا ڈھیر میں تبدیل لا کھوں روپوں کا نقصان ریسکو 1122 اہکاروں کے بروقت پہنچ کر آگ پر قا بو پایا اورعلاقے کو مزید تبا ہی سے بچا یا اے سی پبی محمد فاروق نے متا ثرہ دکا نوں کا معا ئنہ کیا تفصیلات کے مطا بق پبی بازار میں رات کو نیو ر حمن میڈیکوز پبی اور خیبر ڈینٹل کلینک پبی میں پر اسرار طور پر آگ لگی آگ کو کا فی دیر بعد رات کو کسی نے دیکھا تو فوری طور پر تحصیل پبی میں قا ئم ریسکو1122 کے دفتر کو دکان ما لکان کو اطلاع دی ریسکو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قا بو پایا اور مزید دکا نوں کو تبا ہی سے بچا یا آگ سے نیو ر حمن میڈیکوز پبی اور خیبر ڈینٹل کلینک پبی مکمل طور پر تبا ہ ہو ئے نیو ر حمن میڈیکوز پبی کے ما لک میاں عبد اللہ نے بتا یا کہ دکان میں 10 لاکھ روپے کی ادویات اورقسط کی 5 لاکھ 70 ہزار روپے نقد پڑی تھی وہ سب جل کر خا کستر ہو ئی اور خیبر ڈینٹل کلینک پبی کے ما لک حبیب نے بتا یا کہ آگ سے میرا 5 لا کھ روپے کا نقصان ہوا متاثرہ دکا نداروں نے پو لیس تھا نہ پبی میں بھی رپور ٹ درج کی اور اے سی پبی محمد فاروق کو بھی در خواست دی اے سی محمد فاروق نے متا ثرہ دکا نوں کا دورہ کیا اور اپنے طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا متا ثرہ دکا نداروں نے وزیر اعلیٰ پر ویز خان خٹک ڈی پی او نو شہرہ قا سم علی ضلعی نائب نا ظم نو شہرہ محمد اشفاق سے مطا لبہ کیا کہ وہ اس کی تحقیقا ت کریں اور ہمارا جو نقصان ہوا ہے اس کے ازالے کے لئے ہمارے ساتھ ما لی تعاون کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -