صوابی میں کھلی کچہری کا انعقاد ،مسائل کے انبار لگ گئے

صوابی میں کھلی کچہری کا انعقاد ،مسائل کے انبار لگ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ )ڈی پی او صوابی سہیل خالد نے کہاہے کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کی شکایات سن کر ان کا ازالہ کرنا اور عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی بہترین فضاء قائم کرنا ہے ،پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے دن رات کوشاں ہے، عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی کریں اور ان کی بیخ کنی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھوٹالاہورمیں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈی پی او صوابی سہیل خالد نے مختلف عو امی مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے دیہہ یعقوبی میں منشیات فروشوں ،قمار باز و دیگر سماجی برائیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیا ،کم سن ڈرائیوران، پبلک ٹرانسپورٹ ،کالے شیشوں اور خاص کر رکشوں پر آویزاں پردے کو ہٹانے اور بغیر رجسٹریشن و نمبر پلیٹ کے موٹرسائیکل کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کیااور شادی بیاہ و دیگر تقاریب میں ہوائی فائرنگ و آتش بازی دیگر معاشرے کے ناسور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف علاقے کے سطح پر کمیٹیاں بنانے کا حکم دیااور متعلقہ کمیٹی علاقہ میں ایسے جرائم کے خلاف پولیس کو بروقت اطلاع دیں گے ،جہانگیرہ چوکی کی بلڈنگ کا جائزہ اور کھنڈہ موڑ چوکی کو دوبارہ بحال کرنے کو زیر غور میں لایا گیا ،انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس میں فاصلے ختم کرنے کے لئے معاشرے سے ناسور کو ہٹانا ہوگا چاہیے پولیس میں کالے بھیڑیاں ہو یا جرائم پیشہ افراد ہو اگر کوئی بھی پولیس آفسر یا اہلکار کسی بھی جرم یا منشیات کے بارے میں ملوث پایا گیا یا جرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطے میں ہو تو اس پولیس آفسر یا اہلکار کے خلاف محکمانہ کاروائی کریں گے ایف آئی آر بھی درج کریں گے اور محکمہ سے برخاست بھی کیا جائے گا ،ضلع صوابی میں جرائم دوسرے اضلاع کے نسبت میں بہت حد تک کم ہیں اور آگے بھی عوام کی تعاون سے جرائم کی قلع قمع کریں گے سائلین کی کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کے دروازے انکے کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اور میرے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ان کی پوری داد درسی کی جائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں امن و امان آپ لوگوں کی تعاون اور غیرت کی بدولت قائم ہیں صوابی کے عوام مثالی عوام ہیں اور جرائم و دیگر سماجی برائیوں کے خلاف پولیس کے ساتھ چوک درچوک کھڑی رہتے ہیں،اور آگے بھی دشمن سماج عناصر کے خلاف عوام پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہر تھانہ جات میں میرٹ پر پولیس آفسران کی تقرریاں ہوگی کیونکہ پولیس عوام کے لئے ہیں ہر سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد ہیں میرا بھی یہاں کی تعیناتی بغیر کسی سیاسی اثر رسوخ سے ہوئی اور ضلع بھر کے پولیس مظلوم کا ساتھ دیں گے اورظالم کا ہاتھ روکیں گے