عوامی مفاد میں تین افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری

عوامی مفاد میں تین افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں تین افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد فیاض خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم جبکہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں ڈپٹی سیکرٹری شاہد علی(پی ایم ایس۔بی ایس۔18)کا تبادلہ کر کے انہیں بحیثیت ایڈیشنل کمشنر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔دریں اثناء صوبائی حکومت نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور میں اپنی تعیناتی کے منتظر خالد عبا س(سپرنٹنڈنٹ جیل۔بی ایس۔19) کو فوری طورپر بحیثیت اے آئی جی (جیل خانہ جات)خیبر پختونخوا تعینات کر دیاہے۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔