ضلع ناظم پشاور سے رضاء اللہ چغر مٹی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

ضلع ناظم پشاور سے رضاء اللہ چغر مٹی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

پشاور( کرائمز رپورٹر)ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان سے نواحی علاقوں کے ڈسٹرکٹ ممبران کی ڈسٹرکٹ ممبر رضاء اللہ چغر مٹی کی سربراہی میں ملاقات‘ کر شنگ سیزن 25 نومبر تک شروع کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطے کا مطالبہ ‘ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان سے نواحی علاقوں کے ڈسٹرکٹ ممبران نے سابق نائب ناظم اعلی اور ڈسٹرکٹ ممبر رضاء اللہ چغرمٹی کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں ڈسٹرکٹ ممبران خٹکی یونین کونسل کے نسبت اللہ ‘ یونین کونسل کانیزہ کے فیاض خان ‘ لطف علی خان‘ بہادرشیر آفریدی ‘ ممبر مجیب ‘ ڈاکٹر انعام ‘ اظہر خان ‘افتخار نحقی اور شمس الباری شامل ہیں۔ ملاقات میں ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کو ڈسٹرکٹ ممبر رضاء اللہ خان نے بتایا کہ گنے کی فصل تیارہے جبکہ اکثر مقامات پر گنے کاٹ دئیے گئے ہیں جبکہ گندم کی فضل کیلئے بھی زمین ہموار کی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تاحال شوگر ملوں میں کرشنگ سیزن شروع نہیں کی گئی ہے جسکی وجہ سے کھیتوں میں کاٹی گئی گنے کی فصل خراب ہونے کا سخت اندیشہ ہے جبکہ گند م کی بروقت کاشت نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی فصل بھی وقت پر نہیں پک سکیں گی انہوں نے ضلع ناظم سے مطالبہ کیا کہ 25 نومبر تک ہر حال میں شوگر ملوں میں کرشنگ شروع کی جائے اس سلسلے میں انہوں نے ضلع ناظم سے تعاون کی اپیل کی اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے وفد کو یقین دلایاکہ 25نومبر تک کرشنگ شروع کرنے کیلئے کین کمشنر اور پرائیوٹ ملز مالکان کے ساتھ رابطہ کیاجائیگا تاکہ 25 نومبر تک کرشنگ شروع کی جاسکیں جبکہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت سے بھی رابطہ کا فیصلہ کیاگیا وفد کے سربراہ نے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی یقین دہانی اوروقت دینے پر انکا شکریہ اداکیا اور کہاکہ ضلع ناظم کی جانب سے یقین دہانی پر کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے ضلع ناظم کواپنی ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر