رواں ماہ شہریوں کو فوری طور پر مستقل نمبرز اور رجسٹریشن بک کی فراہمی کردی جائے گی :اصغر خان وزیر

رواں ماہ شہریوں کو فوری طور پر مستقل نمبرز اور رجسٹریشن بک کی فراہمی کردی ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر انجینئر اصغر خان وزیر نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام پر شہریوں کو فوری طور پر مستقل نمبرز اور رجسٹریشن بک کی فراہمی کردی جائے گی اب شہریوں کو مستقل نمبر اور رجسٹریشن بک کے لیئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا، محکمہ میں ٹاؤٹوں اور بلیک میلروں کا راستہ روکنے کے لیئے جامع منصوبہ بندی کے تحت کام ہورہا ہے اور حکومتی ہدایات کے مطابق جدید خطوط پر عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں موٹر سائیکل یا گاڑیوں کی رجسٹریشن بک پشاور سے تیار ہو کر آتی تھیں مگر اب سسٹم کو عوامی سہولت کی خاطر تبدیل کردیا گیا ہے محکمہ کی پالیسی کے مطابق رواں ماہ کے اختتام سے ہی ڈیرہ اسما عیل خان میں ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن دفتر سے شہریوں کو مستقل نمبر اور رجسٹریشن بک ایک ساتھ ہی مہیا کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ نمبرز پلیٹ کا پشاور میں ٹھیکہ نہ ہونے کے باعث کئی سالوں سے عوام نمبرز پلیٹ کے منتظر تھے مگر اب انتظام کے دن ختم ہو رہے ہیں حکومت کی جانب سے اس مسئلہ کو حل کردیا گیا ہے اور اگلے دوماہ کے اندر تمام بقایا نمبر پلیٹس بھی ڈیرہ اسما عیل خان میں پہنچنا شروع ہوجائیں گی، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق تمام معاملات شفاف انداز میں چلانے کی پالیسی پر گامزن ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بلیک میلرز کے پیٹ میں مروڑ اٹھتا رہتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کی بدولت ڈیرہ اسما عیل خان ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کو پورے صوبہ میں امتیازی حیثیت حاصل ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری کے لیئے دو ماہ میں تمام ضلعی دفاتر کو ٹارگٹ دیئے گئے تھے میں نے اپنی ٹیم کی مدد اور خاص کر اللہ کی مہربانی سے صوبہ بھر میں ٹارگٹ سے بڑھ کر ریکوری کرتے ہوئے تین کروڑ ستاسی لاکھ روپے حکومتی خزانے میں جمع کرائے اور ایک سو سترہ فیصد ریکارڈ ریکوری پر صوبائی حکومت کی جانب سے مجھے اعلیٰ کارکردگی اور خوش اخلاقی کی باقائدہ سند دی گئی جو کہ نہ صرف میرے اور ڈیرہ دفتر بلکہ پورے ڈیرہ اسما عیل خان کے لیئے ایک اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ مختصر عرصہ میں گیارہ گاڑیاں ریکور کی گئیں میں نے سال دو ہزار دس میں اپنی ڈیرہ اسما عیل خان تعیناتی کے دوران صوبہ میں محکمہ ایکسائیز کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے دفتر کے لیئے بجٹ منظور کرایا اور ریجنل دفتر کو ریجن کے کسی دوسرے ضلع کی بجائے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہی تعمیر کرنے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کی، جنوبی اضلاع کا ریجنل دفتر ڈیرہ منظور ہونے سے ڈیرہ اسما عیل خان کے لوگون کو روزگار کے علاوہ دیگر سہولیات بھی حاصل ہوئیں اسی طرح دوہزار بارہ میں اپنی یہاں تعیناتی کے دوسرے ٹینور میں صوبہ بھر میں محکمہ کے سب سے پہلے دفتر کی ڈیرہ اسما عیل خان میں قیام منظوری حاصل کی اور اسکا باقائدہ بجٹ میں منظور کرایا اور صوبہ بھر میں ڈیرہ اسما عیل خان واحد ضلع تھا جہاں محکمہ ایکسائیز اپنی عمارت تعمیرکر چکا ہے اور اب خدا کے فضل و کرم سے ڈیرہ اسما عیل خان میں محکمہ کا صوبہ بھر میں اپنی عمارت کا حامل ایکسائیز دفتر مکمل ہوچکا ہے جہاں ہم جلد ہی منتقل ہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ ٹینور میں ڈیرہ اسما عیل خان میں بھرتی ہونے والی سپاہیوں کی ترقی کی کوشش کی اور انہیں اے ایس آئی بنوایا اور حالیہ دنوں صوبہ بھر میں آٹھ انسپکٹرز کو اسسٹنٹ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کے عہدے پر ترقی ملی جس میں خدا کے فضل و کرم سے ڈیرہ اسما عیل خان کے دو انسپکٹرز بھی ترقی پاگئے ہیں،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -