نوشہرہ ،اے این پی ، تحصیل جہانگیرہ میں 3 کونسلرز منتخب

نوشہرہ ،اے این پی ، تحصیل جہانگیرہ میں 3 کونسلرز منتخب

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی تحصیل جہانگیرہ کے صدر اطلس خان خٹک نے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے تحصیل جہانگیرہ میں تین کارکنوں کو تحصیل کونسل کے کونسلرز منتخب کردئیے جن میں احرار خٹک، ماسٹرجاوید شیدو، ماسٹر شاہ نواز خاورئی شامل ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس صوبے کے عوام کے حقوق کی ترجمان سیاسی جماعت ہے اور عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اس صوبے کی ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کی قربانیوں سے تاریخ کے اوراق برے پڑے ہوئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعویدار حکومت سے عوام متنفر ہوچکے ہیں کیونکہ تبدیلی کے دعویداروں نے اس صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل بڑھا دئیے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر برسراقتدار آئے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -