عوامی ورکرز پارٹی کے چیئرمین فانوس گجر آج پریس کانفرنس کرینگے
صوابی ( بیورورپورٹ ) عوامی ورکرز پارٹی کے چیئرمین فانوس گجر بیرونی ممالک کے جیلوں پاکستانی مزدور بھائیوں کی رہائی کیلئے آج جمعرات کو پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے ،اس سلسلے میں عوامی ورکرز پارٹی کے صوبائی ترجمان فضل رحیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج حکومت کی رٹ نظر نہیں آتی ملک میں محنت کش عوام کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے ،عوامی ورکرز پارٹی بجلی رائلٹی ،سی پیک منصوبے کے تحت مغربی روٹ کیلئے اور فاٹا میں خیبرپختونخوا کو ضم کرنے کیلئے جدوجہد کرے گی ،انہوں نے کہا کہ عوام آنے والے انتخابات میں آزمائے ہوئے لوگوں سے ہوشیار رہیں کیونکہ آزمائے ہوئے لوگوں نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوامی ورکرز پارٹی تمام حلقوں پر اپنا امیدوار کرے گی اور کامیابی حاصل کرے گی ۔