تجارت اہم اور پاک شعبہ ہے ،نصیر محمد خان

تجارت اہم اور پاک شعبہ ہے ،نصیر محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تورڈھیر (نمائندہ خصوصی)انجمن دکانداران چار باغ کے صدر نصیر محمد خان نے کہا ہے کہ تجارت بہت اہم اور پاک شعبہ ہے کیونکہ پیشہ تجارت انبیاء کرام نے شروع کیا تھا۔ اس میں برکت ہے اور اس میں عزت ہے اس لئے ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ انجمن دکاندران چار باغ کے آئین اور نصب العین کے مطابق ان کے جائز حقوق اور حصول کیلئے لڑتے رہنگے۔ انجمن دکانداران چار باغ کو فعال اور منظم بنانے کیلئے میری اور میری ٹیم کی دن رات کوششیں جاری رہے گی۔نصیر محمد نے مذید کہا کہ مثالی انجمن بنانے کیلئے بہت جلد تربیتی پروگرام کا انعقاد کرکے انجمن دکانداران کو ان کے جائز حقوق اور قوانین سے باخبر رہنے کیلئے مختلف پروگرام انعقادکرینگے