انجمن تاجران ملاکنڈ کی ٹیکس لگانے کا فیصلہ واپس نہ لینے کیخلاف احتجاج کی دھمکی
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)انجمن تاجران ضلع مالاکنڈنے دھمکی دی ہے کہ اگرٹی ایم اے بٹ خیلہ نے ایک ہفتہ کے اندراندر تاجربرادری پرٹیکس لگانے کیلئے اپنافیصلہ واپس نہ لیاگیاتوہم شٹرڈاؤن ہڑتال کرکے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مالاکنڈانتظامیہ بٹ خیلہ بازارکے تاجربرادری سے ہونے والے چوری میں ملوث ملزمان کوبرامد کرکے ملزمان کوگرفتارکیاجائے اورتاجروں کواپنامال واپس کرکے ان کوتحفظ فراہم کیاجائے۔ ان خیالات کااظہارانجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے صدرحاجی شاکراللہ خان جنرل سیکرٹری ملک دلنوازخان مالاکنڈبازارکے صدرنظیرمحمدطوطہ کان بازارکے صدر محمداسلام غٹ دا تھانہ بازارکے صدر فضل قادرخان نے دیگراراکین سرورکمال کاشف خان ،شفیق حسرت ،جہانگیرخان نے ہنگامی اجلاس کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے بٹ خیلہ نے تحصیل بٹ خیلہ میں ہوٹل مالکان ،پراپرٹی ڈیلرز، پیڑول پمپ مالکان ،پرائیوٹ ہسپتال ،میڈسن سٹوروالے ،قصاب اورٹریول ایجنٹس شامل ہیں پرٹیکس کے نام پرغنڈہ ٹیکس وصول کرنے کاجوفیصلہ کیاہے وہ ہم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے اوربازاربٹ خیلہ میں چوری کی واردات کی بھی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرایک ہفتہ کے اندراندرمحکمہ ٹی ایم اے نے اپنافیصلہ واپس نہ لیاگیااورمالاکنڈانتظامیہ نے چوروں کوگرفتارنہ کیاگیاتوہم شٹرڈاؤن ہڑتال کرکے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ مالاکنڈانتظامیہ چوروں کوگرفتارکرنے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے بٹ خیلہ ٹرانزکشن کے نام پراڈہ میں جوغنڈہ ٹیکس وصول کررہی ہے صوبائی حکومت فوری طورپراس پرپابندی عائد کیاجائے کیونکہ وہ بھی ٹرانسپورٹ برادری کے ساتھ سراسرظلم اورناانصافی ہے