تیسرا آل پرائیویٹ سکولز مہمند ایجنسی سپورٹس گالا کا آغاز ہو گیا

تیسرا آل پرائیویٹ سکولز مہمند ایجنسی سپورٹس گالا کا آغاز ہو گیا

  

پشاور( سپورٹس رپورٹر ) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا و ایجنسی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ مہمند ایجنسی کے زیراہتمام ، تیسرا آل پرائیویٹ سکولز سپورٹس گالا کا آغاز ہو گیا۔ غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں پر وقار تقریب۔ ایجنسی بھر کے نجی تعلیمی اداروں کے کھلاڑیوں نے مارچ کیا۔ مہمند رائفلز 201 ونگ کے کیپٹن وسیم اور سپورٹس منیجر سعید اختر نے افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ تحصیلدار حلیمزئی عصمت اللہ وزیر ، اسسٹنٹ ایجنسی ایجوکیشن آفیسر محمد علی خان، آل پرائیویٹ سکولز کے صدر بختی جان،جنرل سیکرٹری پرائیویٹ سکولز عابد علی ، پرنسپل عالم خان ، جانزادہ ، گلدرف خان ، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تیسرا پرائیویٹ سکولز سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے منگل کے روز غلنئی سپورٹس سڈیڈیم میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مختلف علاقوں کے 12 پرائیویٹ سکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔ مہمند رائفلز 201 ونگ کے کیپٹن وسیم نے بیٹ پر شارٹ لگا کر سپورٹس گالا 2017 ء کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ پرائیویٹ سکولوں کے کھلاڑیوں کے دستوں نے سٹیڈیم میں مارچ کر کے تماشائیوں سے داد حاصل کی۔ سپورٹس گالا 30 نومبر تک جاری رہیگا۔ جس میں کرکٹ، والی بال ، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ریس ، کبڈی و دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن وسیم، تحصیلدار حلیمزئی عصمت اللہ وزیر ، اسسٹنٹ ایجنسی ایجوکیشن آفیسر محمد علی خان، آل پرائیویٹ سکولز کے صدر بختی جان اور سپورٹس منیجر سعید اختر نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں کھیل کھود کا فروغ ایک خوش آئند تبدیلی ہے۔ حکومت کی جانب سے کھیل اور کھلاڑیوں کی سر پرستی جاری رہیگی۔ سپورٹس سے جسم توانا اور معاشرہ پر امن رہتا ہے۔ سپورٹس سرگرمیوں میں پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کا بھر پور تعاؤن حاصل ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -