تبدیلی کے دعویداروں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،پنجاب حکومت نے عوامی خدمت کے دعوے نہیں،عملی اقدامات کئے،شہبازشریف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی خدمت کے دعوے نہیں،عملی اقدامات کئے،صوبے بھرمیں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھایا،وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کادورشروع ہوگا،عوام کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنایا،شہبازشریف کا کہناتھا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا،دھرنوں اورمنفی سیاست میں قوم کاقیمتی وقت بربادکیا۔