شہید میجر اسحاق کی نماز جنازہ ادا،وزیراعلیٰ شہبازشریف،کور کمانڈ لاہور سمیت دیگر کی شرکت،فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

شہید میجر اسحاق کی نماز جنازہ ادا،وزیراعلیٰ شہبازشریف،کور کمانڈ لاہور سمیت ...
شہید میجر اسحاق کی نماز جنازہ ادا،وزیراعلیٰ شہبازشریف،کور کمانڈ لاہور سمیت دیگر کی شرکت،فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کلاچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید میجر اسحاق کی لاہور میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں وزیرا علیٰ شہباز شریف،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ،شہید کے رشتہ داروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہید میجر اسحاق کو فوجی اعزاز کے ساتھ شہدا قبرستان کیولری گرائونڈ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کلاچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید میجر اسحاق کاجسد خاکی آج صبح ان کی رہائشگاہ واپڈا ٹاﺅن پہنچائی گئی ،اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی اور شہید کا دیدار کرنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی،جس کے بعد لاہورکے ایوب سٹیڈیم میں شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی،جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ،شہید کے رشتہ داروں سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شہید میجر اسحاق کے جسد خاکی کو فوجی دستے نے سلامی پیش کی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ شہدا قبرستان کیولری گرائونڈ میں سپرد خاک کیا گیا،شہید کی قبر پر سول اور عسکری حکام کی جانب سے پھول بھی چڑھائے گئے۔
واضح رہے کہ شہید میجر اسحاق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔
شہید میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے ہے اور وہ 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے، شہید کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بچہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں:۔آرمی چیف کا دورہ ڈیر ہ اسماعیل خان، عظیم قربانی پرمیجراسحاق شہیداوراہلخانہ کوخراج تحسین:آئی ایس پی آر

مزید :

قومی -