عائشہ گلالئی کی نااہلی، عمران خان کی سپریم کورٹ میں اپیل

عائشہ گلالئی کی نااہلی، عمران خان کی سپریم کورٹ میں اپیل
عائشہ گلالئی کی نااہلی، عمران خان کی سپریم کورٹ میں اپیل

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی ریفرنس خارج کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عائشہ گلا لئی نے پارٹی پالیسی کے خلاف فیصلے کئے، پارٹی نے انہیں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے جلد ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائے گی، الیکشن کمیشن نے عائشہ گلا لئی کے حوالے سے کیس میں قانونی نکات کے برعکس فیصلہ دیا ہے، سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عائشہ گلا لئی کے حوالے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

اسلام آباد -