واپڈا کے پن بجلی ٹیرف میں اضافہ , اوسطاً 3 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگئی

واپڈا کے پن بجلی ٹیرف میں اضافہ , اوسطاً 3 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگئی
 واپڈا کے پن بجلی ٹیرف میں اضافہ , اوسطاً 3 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگئی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیپرا نے واپڈا کے پن بجلی ٹیرف میں اضافہ کردیا۔ پن بجلی ٹیرف میں اوسطاً 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔ نیپرا نے رواں مالی سال کیلئے واپڈا کے جنریشن ٹیرف پر فیصلہ دیا۔ نیپرا کے مطابق خیبر پی کے کو 46 ارب روپے خالص منافع کی ادائیگی بھی ٹیرف میں شامل ہے۔ خیبر پی کے کو ادائیگی میں گزشتہ سالوں کے خالص منافع کی رقم بھی شامل ہے۔ بقایا جات سمیت پنجاب کو خالص بجلی منافع ادائیگی کیلئے 72 ارب روپے ٹیرف میں شامل ہیں۔

مزید :

بزنس -