سی پیک پر کام کیلئے آئے تھے، اغوا کرلیا گیا: یرغمالی، بی ایل ایف نے ویڈیو جاری کر دی

سی پیک پر کام کیلئے آئے تھے، اغوا کرلیا گیا: یرغمالی، بی ایل ایف نے ویڈیو جاری ...
سی پیک پر کام کیلئے آئے تھے، اغوا کرلیا گیا: یرغمالی، بی ایل ایف نے ویڈیو جاری کر دی

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں متحرک مزاحمتی گروپ بلوچستان لبریشن فرنٹ(بی ایل ایف) نے حالیہ دنوں میں تربت میں اغوا کئے جانے والے ایک درجن افراد کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو نے بظاہر اس معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور سرحد پار کرانے والے ایجنٹوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان بطور سہولت کار گٹھ جوڑ سے متعلق کئی سوال جنم لے رہے ہیں۔

نوائے وقت کے مطابق ویڈیو کی قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس میں دکھائے جانے والے تمام افراد اپنا تعارف پنجاب سے کرواتے ہیں، ان میں سے کئی افراد کے نام ان 15لوگوں کی فہرست میں شامل ہے جنہیں ایران کے راستے یورپ جاتے ہوئے ظاہر کر کے گذشتہ دنوں ہلاک کر دیا گیا تھا، ویڈیو میں دکھائی دینے والے 12 میں سے 11 کا تعلق پنجاب جبکہ ایک کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے ۔ البتہ ویڈیو میں یہ افراد بتا رہے ہیں کہ وہ پاکستان چین راہداری منصوبے پر کام کرنے آئے تھے کہ اغوا کر لئے گئے۔

اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم اس کے سامنے آنے کے بعد لگتا ہے کہ شاید ایک فریق اس واقعہ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بتایا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مزید :

کوئٹہ -