امیر ِکویت علیل ، طبی معائنے کے لیے ہسپتال داخل
کویت (ویب ڈیسک)88 سالہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اچانک علیل ہوگئے ہیں اور انھیں طبی معائنے کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کونا نے امیری کورٹ کے امور کے وزیر شیخ نصر صباح الاحمد الصباح کے حوالے سے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ شیخ صباح کو ٹھنڈ لگ گئی ہے اور ان کا معمول کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔یادرہے کہ شیخ صباح جنوری 2006 سے کویت میں حکمرانی کررہے ہیں ۔
حالیہ دنوں مٰیں وہ قطر کے دیگر عرب ممالک کیساتھ تعلقات میں کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔