ضیا اللہ آفریدی نااہلی ریفرنس،سردارلطیف کھوسہ کے پیش نہ ہونے پر سماعت 29 نومبرتک ملتوی

ضیا اللہ آفریدی نااہلی ریفرنس،سردارلطیف کھوسہ کے پیش نہ ہونے پر سماعت 29 ...
ضیا اللہ آفریدی نااہلی ریفرنس،سردارلطیف کھوسہ کے پیش نہ ہونے پر سماعت 29 نومبرتک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی ضیا اللہ آفریدی کیخلاف ریفرنس کی سماعت ان کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث29 نومبر تک ملتوی کر دی،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ضیا اللہ آفریدی کیخلاف عمران خان کے ریفرنس کی سماعت ہوئی ،پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے،دوران سماعت جونیئر وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ کیس کی سماعت دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی جائے،اس پر الیکشن کمیشن کے رکن ارشاد قیصر نے کہا کہ ہمیں سپیکرکے پی کی جانب سے بھی ریفرنس ملاہے،

جونیئر وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ ہمیں سپیکرخیبرپختونخواکے ریفرنس کاعلم نہیں۔

اس پر ارشاد قیصر نے کہا کہ پتہ کرکے بتائیں،لطیف کھوسہ آرہے ہیں یانہیں؟،ہمیں مقررہ مدت کے اندر ریفرنس پر فیصلہ کرنا ہے۔

الیکشن کمیشن نے معاون وکیل کی دسمبر کے دوسرے ہفتے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے کہا کہ آپ درخواست دیں تاکہ تاخیر کی بات ہم پر نہ آئے،الیکشن کمیشن نے سماعت 29 نومبرتک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:۔240مسافروں کو سعودی عرب لے جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

مزید :

قومی -