3 ماہ میں چوتھی کوشش ناکام،آصف زرداری کا نوازشریف سے ملاقات سے انکار

3 ماہ میں چوتھی کوشش ناکام،آصف زرداری کا نوازشریف سے ملاقات سے انکار
3 ماہ میں چوتھی کوشش ناکام،آصف زرداری کا نوازشریف سے ملاقات سے انکار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی سابق صدر آصف زرداری سے 3 ماہ میں ملاقات کی چوتھی کوشش بھی ناکام ہو گئی،نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کی کوششیں گزشتہ 3 ماہ سے جاری ہیں ،سابق صدر نے نوازشریف سے ملنا یا ہاتھ ملانا خارج از امکان ہے،آصف زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے ذمے دار نواز شریف ہیں،سابق وزیراعظم کوصرف اپنی ذات کیلئے میثاق جمہوریت یاد آتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ان سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرانے کی درخواست کی تھی تاکہ حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر قانون سازی کی جاسکے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ نوازشریف نے انہیں آصف زرداری کو منانے کا ٹاسک دیا تھا جس میں وہ ناکام ہوگئے۔

مزید پڑھیں:۔تبدیلی کے دعویداروں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،پنجاب حکومت نے عوامی خدمت کے دعوے نہیں،عملی اقدامات کئے،شہبازشریف

مزید :

قومی -