جاپان میں تعینات امریکی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد لاپتہ ہو گئے

جاپان میں تعینات امریکی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد لاپتہ ہو گئے
جاپان میں تعینات امریکی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد لاپتہ ہو گئے

  

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان میں تعینات امریکی بحریہ کا ایک طیارہ جس پر 11 افراد سوار تھے ۔بدھ کو جاپانی جزیرے اوکی ناوا کے قریب سمندر میں گر گیا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ بحر الکاہل میں جاپانی ساحل کے قریب تعینات ساتویں امریکی بحری بیڑے میں شامل طیارہ بردار جنگی بحری جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن پر اترنے سے تھوڑی دیر قبل جاپان کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر پونے تین بجے حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجہ میں اس میں سوار 11 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی