سعودی عرب کے شہر ھفوف میں منقعدہ تقریب میں دارالاسلام کے بانی عبدالمالک مجاہد کی بطور مہمان خصوصی شرکت

سعودی عرب کے شہر ھفوف میں منقعدہ تقریب میں دارالاسلام کے بانی عبدالمالک ...
سعودی عرب کے شہر ھفوف میں منقعدہ تقریب میں دارالاسلام کے بانی عبدالمالک مجاہد کی بطور مہمان خصوصی شرکت

  

ہفوف (ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ روز نادی الاحساء الادبی ھفوف میں سعودی مورخ سامی عبداللہ المغلوث کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن مجید کی اشاعت کے بڑے عالمی ادارے دارالاسلام کے بانی عبدالمالک مجاہد کو بطورمہمان خصوصی مدعو کیا گیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران اسلامی تعلیمات اور بھائی چارے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔تقریب کے اختتام پر جالیات ھفوف کے مدیر نے ان کے اعزاز میں ایک معروف لبنانی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا۔واضح رہے کہ عبدالمالک مجاہد کا تعلق پاکستان سے ہے جنہیں پاک عرب دوستی کا سفیرمجاہد کہا جاتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -