فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا

فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا
فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا

  

کراچی(ویب ڈیسک) اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں فرنیچر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث بھاری مالیت کا فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 5 کی ٹمبر مارکیٹ میں رات ساڑھے تین بجے آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں میں مصروف ہوگئیں، پانی ختم ہونے پر مزید گاڑیوں کو طلب کیا گیا جو بنارس میں جاری ترقیاتی کام کے سلسلے میں کھودے گئے گڑھے میں پھنس گئیں جس کی وجہ سے آگ بجھانے کے عمل میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔عینی شاہدین کے مطابق مارکیٹ میں موجود بجلی کے کھمبے کے ساتھ لگے تارسے اچانک چنگاری نکلی اور فرنیچر کی دکان میں گرگئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دیر سے پہنچنے کے باعث نقصان زیادہ ہوا۔

مزید : کراچی