سعودی عرب کی مصروف ترین ہائی وے پر ہزاروں بندر نکل آئے
ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ہزاروں بندر اچانک ہائی وے پر نکل آئے۔سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ہائی وے پر ہزاروں بندر سڑک پار کررہے ہیں جب کہ بعض کار سواروں نے اپنی گاڑیوں کو روک کر بندروں کی کھانے پینے کی اشیا سے خاطر مدارت کی۔اتنی بڑی تعداد میں اچانک بندروں کی آمد کے مناظر کو ہائی وے پرسفر کرنے والے مسافروں نے اپنے کیمروں میں عکس بند کردیا اور بعدازاں ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین اس دلچسپ مناظر کو دیکھ کر حیرانی کا اظہارکررہے ہیں جب کہ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ یہ ویڈیوز عام شہریوں کی جانب سے کئی گئی ہیں تاہم کسی سرکاری ادارے یا معتبر مقامی میڈیا نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔
أعداد مهولة من القردة تقطع طريق #المدينة - #مكة السريع أمام المركبات.. .! pic.twitter.com/9RyjjmHv5u
— هاشتاق العرب (@TheArabHash) November 19, 2017