پاکستان میں کام کرنیوالی چینی کمپنی کے چینی منیجر اور ڈپٹی منیجر کو گرفتار کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔اب تک کی سب سے حیران کن خبر آگئی

پاکستان میں کام کرنیوالی چینی کمپنی کے چینی منیجر اور ڈپٹی منیجر کو گرفتار ...
پاکستان میں کام کرنیوالی چینی کمپنی کے چینی منیجر اور ڈپٹی منیجر کو گرفتار کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔اب تک کی سب سے حیران کن خبر آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے کے انسدادِ بدعنوانی سیل نے دو چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے، اس کے علاوہ آئل اینڈ گیس کی سروے کمپنی ، کمپنی کے کلیئرنگ ایجنٹ اور کسٹمز اہلکاروں سمیت دیگر کے خلاف سروے میں استعمال ہونے والے آلات کی کلیئرنس کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرانے کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق چینی کمپنی ایم /ایس ، بی جی پی پاکستان انٹرنیشنل کے کنٹری منیجر ژونگ ژونگ مِن اور ڈپٹی کنٹری منیجر لی چونگ ہونگ کو 67 کروڑ روپے کے آلات کی کسٹم کلیئرنس کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرانے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے درج کیے جانے والے مقدمے میں کسٹمز اہلکاروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کی خوبرو آفیسر کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ، لیکن یہ پولیس آفیسر دراصل کون ہے؟ حقیقت سامنے آگئی

ایف آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے کا معاملہ بھی زیر غور ہے لیکن اس سلسلے میں کمپنی نے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناع حاصل کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی ایف آئی اے نے 2 چینی شہریوں کو اے ٹی ایم مشینوں سے کسٹمرز کا ڈیٹا چرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کی شناخت ژونگ شیاکوان اور ژونگ شیان منگ کے نام سے ہوئی تھی۔

مزید :

کراچی -