پیپلز پارٹی سے تعاون کی بات سویلین بالا دستی کے لیے ہے ،ہماری پیشکش سے خوفزدہ نہ ہو:پرویز رشید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے تعاون کی بات سویلین بالا دستی کے لیے کر رہے ہیں ،ہماری پیشکش سے خوفزدہ نہ ہوں ،آپ سے جمہوری طرز عمل کی توقع ہے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ قومی مفادات میں ہمیشہ سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ، جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہمارا ساتھ دیں تو کردار ادا کریں گے۔پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ کبھی ذاتی مفاد کے لیے ہاتھ ملانے کی بات نہیں کی ،پیپلز پارٹی کو ثابت کرنا ہے کہ بھٹو کے وارث ہیں یا غیر ملکی ایجنڈے کے پیروکار ۔