اسلام آباد ہائی کورٹ نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ کیس اور العزیزیہ سٹیل مل ریفرنسز کو یکجا کرنے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ کیس اور العزیزیہ سٹیل مل ریفرنسز ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ کیس اور العزیزیہ سٹیل مل ریفرنسز کو یکجا کرنے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے شریف خاندان کی ریفرنسز یکجا کرنے کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محس اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے شریف خاندان کے ریفرنسز یکجا کرنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی ۔اس دوران نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا ریفرنسز نمبر 18اور 19میں ملزمان ایک جیسے ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کے دونوں ریفرنسز کو اکٹھا کیا جائے ۔نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاتینوں ریفرنس میں گواہوں کے بیانات رکارڈ کرنےکا سلسلہ جاری ہے لہذا نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست غیر موثر ہو چکی،اسے خارج کیا جائے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فلیگ شپ انویسٹمنٹ کیس اور العزیزیہ سٹیل مل ریفرنسز کو یکجا کرنے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

مزید :

قومی -