کنگنا رناوت فلم کی شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئیں

کنگنا رناوت فلم کی شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئیں
کنگنا رناوت فلم کی شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئیں

  

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ سپر سٹار کنگنا رناوت فلم 'مانی کارنیکاکی شوٹنگ کے دوران ایک منظر کی عکس بندی کراتے ہوئے گرگئی گئیں جس کے باعث ان کے پیر میں موچ آگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت کو جودہ پور کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے بینڈج کی اور انہیں کچھ دیر بعد ڈسچارج کردیا۔کرش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم مانی کارنیکا میں کنگنا رناوت رانی لکشمی بائی کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جو آئندہ سال 27اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : تفریح