خیبر پختونخوا حکومت نے سی پیک کے تحت صنعتی زون کے قیام کیلئے رشکئی میں اراضی حاصل کرلی
پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت صنعتی زون کے قیام کیلئے مردان کے قریب رشکئی میں دس ہزار کینال اراضی حاصل کرلی ۔صوبائی ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر صنعتی زون میں خوراک کو محفوظ بنانے، کپڑے اور سنگ مرمر کے پندرہ یونٹس لگائے جائیں گے۔چینی وفد نے حال ہی میں زون کے مقام کا دورہ کیا اور اس پر ہونے والی پیشرفت پراطمینان کااظہار کیا۔ترجمان نے کہا کہ اڑھائی سو طلبا کو فنی تربیت کیلئے چین بھیجا جائے گا اور تربیت مکمل ہونے کے بعد ان طلبا کو صنعتی زون میں ملازمت دی جائے گی۔