جنوبی افریقن کرکٹر نے کلب میچ میں 490 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
جوہانسبرگ (آن لائن)جنوبی افریقن کرکٹر شین ڈیڈسویل نے کلب کرکٹ کی تاریخ میں بڑی انفرادی اننگز کھیل کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اوپنر ڈیڈسویل نے ایک کلب میچ میں جارحانہ بیٹنگ کی اور 151 گیندوں پر 490 رنز بناکر بھارتی بلے باز سینکرتھ سری رام کا ریکارڈ توڑا۔ ان کی اننگز میں 57 چھکے اور 27 چوکے شامل تھے۔ واضح رہے کہ بھارتی کلب کرکٹر سینکرتھ سری رام نے 2014-15 میں 486 رنز کی اننگز کھیل کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔