جب بھی جمہوریت کے خلاف سازش ہوئی تو اس میں نواز شریف بھی ملوث رہے :بلاول بھٹو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو نے کہا ہے کہ تاریخ سب کے سامنے ہیں ،جب بھی جمہوریت کے خلاف سازش ہوئی تو اس میں نواز شریف بھی ملوث رہے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی پارلیمانی لیڈرشپ کو اختیار دیا ہوا ہے کہ وہ سب سے رابطہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ،ابھی پاکستان میں جمہوریت نوجوان ہے ،ہم سویلین بالادستی کے ساتھ ہیں ۔نواز شریف کے نظریے کے حوالے سے سوال پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو نظریے کا مطلب ہی نہیں پتہ ،وہ نظریاتی نہیں مفاد پرست ہیں جو اپنے فائدے کے لیے پوزیشن تبدیل کرلیتے ہیں ۔
نواز شریف ملنے کے خواہشمند ہیں ۔اس موقع پر ایک صحافی نے حافظ سعید کی رہائی پر پیپلز پارٹی کے موقف سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ اس کیس کے بارے میں مجھے نہیں پتہ لیکن ہمیں بھارت اور امریکہ کے بارے میں نہیں سوچنا بلکہ پاکستان کے بارے میں فکر کرنی ہے ،رٹ آف سٹیٹ ہونی چاہیے اور تشدد پسندی ختم ہونی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے شدت پسند تنظیموں کو دیکھنا چاہیے ۔