پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،100انڈیکس میں 325پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے اور 100انڈیکس میں 325پوائنٹس کی بہتری آئی ہے ۔تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 325پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40ہزار 266پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔آج کاروبار کے دوران 4کروڑ36لاکھ 57ہزار 730شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 4ارب44کروڑ70لاکھ49ہزار 538روپے تھی ۔