ایشز سیریز، پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 4وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنالئے
برسبین(ڈیلی پاکستان آن لائن)برسبین کے گابا کرکٹ گراونڈ پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے تھے۔کھیل کے ختم ہونے تک انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان اور معین علی کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 28 اور 13 رنز بنائے تھے۔
بہاولپور نے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ٹرافی جیت لی
جمعرات کو جب کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کی طرف سے الیسٹر کک اور مارک سٹون مین نے اننگز کا آغاز کیا۔تیسرے اوور میں ہی انگلینڈ کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب الیسٹر کک مچل سٹارک کی گیند پر2 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد سٹون مین اور تیسرے نمبر پر آنے والے جیمز ونس نے 125 رنز کی شراکت قائم کی۔چائے کے وقفے کے بعد دن کے آخری سیشن میں آسٹریلوی بولرز نے مزاحمت کرتے ہوئے انگلینڈ کو یکے بعد دیگرے نقصان پہنچایا اور سٹون مین، ونس اور پھر کپتان جو رووٹ کو آوٹ کر دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر کمنز نے 2اور مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
پہلے دن بارش کی وجہ سے دس اوورز کا کھیل نہیں ہو سکا اور دن کے اختتام پر کم روشنی کی وجہ سے کھیل کو جلدی روک دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان موجودہ ایشز سیریز میں 5 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے اور اگلا میچ 2 دسمبر کو ایڈیلیڈ کے شہر میں ہوگا اور وہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم گذشتہ ایشزیز سیریز کی فاتح رہی تھی۔