تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج ،پولیس کا لاٹھی چارج،8خواتین سمیت20افراد گرفتار

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج ،پولیس کا ...
تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج ،پولیس کا لاٹھی چارج،8خواتین سمیت20افراد گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پر امن اساتذہ کااحتجاج پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد میدان جنگ بن گیا ،پولیس نے 8خواتین سمیت20افراد کو گرفتار کر لیا۔

سندھ اسمبلی کے باہر اساتذہ اپنے تنخواہوں کی ادائیگی کے مطالبے پر امن احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال کیا گیا ۔

پر امن مظاہر ہ اس وقت پر تشدد ہوا جب کوئی بھی حکومتی نمائندہ وہاں نہیں آیا تو مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے پرچم کے پاﺅں تلے روندا تو انتظامیہ نے جوش میں آتے ہوئے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔

پولیس کی کھلم کھلا غنڈی گردی سے خواتین اساتذہ بھی بچ نہ سکی جو تو اپنی مرضی سے پولیس وین میں بیٹھ گئی وہ تو بچ گئی ،لیکن جنہوں نے مزاحمت کی ان کو زبر دستی وین میں ڈالا گیا ۔

مظاہرے کرنے والے افراد میں اساتذہ کے علاوہ نان ٹیچنگ سٹاف بھی شامل ہے ،جواپنی تنخواہوں اور اپنی ملازمت کو مستقل کر نے کے حوالے سے سراپااحتجاج ہیں۔

مزید :

کراچی -