اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 51 ہزار292 غیر ملکی گرفتار

اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 51 ہزار292 ...
اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 51 ہزار292 غیر ملکی گرفتار

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 51 ہزار292 غیر ملکی گرفتار کرلئے گئے۔یہ اعدادوشمار 26صفر 1439ھ سے لیکر 3ربیع الاول 1439ھ تک کے ہیں۔ان میں 29 ہزار761اقامہ،10 ہزار20 سرحدی سلامتی ضوابط اور 11 ہزار511 محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔756درانداز گرفتار کئے گئے ۔ان میں سے 77فیصد یمنی، 21فیصد ایتھوپین اور 2فیصد مختلف ممالک کے ہیں۔ ان میں سے 564کو بیدخل کردیا گیا۔11ایسے افراد بھی گرفتار ہوئے جو سعودی عرب سے  سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

مزید :

عرب دنیا -