مدینہ منورہ: ایگزیکٹو کورٹ نے ایک ٹھیکیدار کمپنی کا 12500مربع میٹر کا پلاٹ اپنی تحویل میں لے لیا

مدینہ منورہ: ایگزیکٹو کورٹ نے ایک ٹھیکیدار کمپنی کا 12500مربع میٹر کا پلاٹ اپنی ...
مدینہ منورہ: ایگزیکٹو کورٹ نے ایک ٹھیکیدار کمپنی کا 12500مربع میٹر کا پلاٹ اپنی تحویل میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) مدینہ منورہ میں ایگزیکٹو کورٹ نے ایک ٹھیکیدار کمپنی کا 12500مربع میٹر کا پلاٹ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اسے فروخت کر کے کمپنی کے 43ملازمین کی باقی ماندہ تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ عدالت نے ٹھیکیدار کمپنی کی مشینیں ، گاڑیاں اور دیگر سازو سامان بھی اپنے قبضے میں کر لیا ہے۔ کمپنی کے ذمہ 43ملازمین کی 30لاکھ ریال کے لگ بھگ تنخواہیں واجب ہیں۔ کمپنی اپنے خلاف ہونے والے فیصلے پر عملدرآمد میں مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی۔ ملازمین کو تنخواہیں دینے میں ناحق تاخیر کر رہی تھی۔ متاثرین نے مدینہ منورہ مکتب العمل سے رجوع کر کے اپنا قضیہ پیش کیا تھا جس نے ملازمین کے مطالبات کے ثبوت مہیا ہوجانے کے بعد کمپنی کو بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔ کمپنی نے فیصلے پر عملدرآمد میں ٹال مٹول سے کام لیا تو ملازمین نے فیصلے کے نفا ذ کیلئے ایگزیکٹو کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے کمپنی کو 5دن کی مہلت دی اور اسے نظرانداز کرنے پر ایگزیکٹو کورٹ کے جج نے کمپنی کے اثاثوں کو اپنی تحویل میں لے کر ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تازہ اطلاع کے مطابق ملازمین کی تمام تنخواہیں اور حقوق بزور قانون ادا کر دی گئیں۔

مزید :

عرب دنیا -