ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے پہلے اجلاس کا افتتاح اتوار کو کریں گے
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے پہلے اجلاس کا افتتاح اتوار کو کریں گے۔ یہ اتحاد دہشتگرد تنظیموں ، اداروں اور ریاستوں سے نمٹنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔اسکا لوگو ” دہشتگرمخالف اتحادی“ اجلاس میں اتحاد میں شامل رکن ممالک کے وزرائے دفاع، ہمراہ آنے والے سرکاری وفود شریک ہونگے۔ علاوہ ازیں مملکت میں موجود سفارتی مشنوں کو بھی دعوت نامے جاری کئے جائیں گے۔ ایجنڈے پر انسداد دہشتگردی کے لئے قائم اسلامی عسکری فوجی مرکز کے کردار کا تعارف کرایا جائیگا۔