سموگ کی وجہ سے مردوں کے نطفے میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ سائنسدانوں کی تحقیق جان کر پنجاب میں رہنے والے مردوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی کیونکہ۔۔۔

سموگ کی وجہ سے مردوں کے نطفے میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ سائنسدانوں کی تحقیق جان ...
سموگ کی وجہ سے مردوں کے نطفے میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ سائنسدانوں کی تحقیق جان کر پنجاب میں رہنے والے مردوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی کیونکہ۔۔۔

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی طرح چین کے بیشتر علاقے میں بدترین سموگ کے مسئلے سے دوچار رہتے ہیں اور اب چین ہی کے سائنسدانوں نے مردوں کے لیے سموگ کا ایک ایسا نقصان بتا دیا ہے کہ جان کر پنجابی مردوں کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی چائنیز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ سموگ مردوں کے سپرمز کے سائز اور شکل پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور ان کی افزائش نسل کی قوت کو کمزور بنا دیتی ہے۔“

ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے دوران آدمی نے اپنی ایسی چیز روک لی کہ ایک آنکھ کی بینائی ہی چلی گئی، جان کر کوئی مرد کبھی غلطی سے بھی یہ حرکت نہ کرے

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے ان علاقوں کے درجنوں مردوں کے سپرمز پر تجربات کیے جو سموگ کی لپیٹ میں رہتے ہیں اور ان کا صاف آب و ہوا میں رہنے والے مردوں کے سپرمز سے موازنہ کیا۔ نتائج میں انہوں نے بتایا کہ سموگ اور آلودگی میں رہنے والے مردوں کے سپرمز کی شکل 26فیصد زیادہ بگڑ چکی تھی اور ان کا سائز بھی 10فیصد چھوٹا ہو چکا تھا۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”مردوں کے سپرمز پر فضاءمیں موجود ڈیزل کا دھواں بالخصوص منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ فضاءمیں پائے جانے والے ’پی ایم 2.5‘ نامی اجزاءسانس کے ذریعے پھیپھڑوں اور نظام خون میں سرایت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو مردوں کے سپرمز پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -