595کلو کا دنیا کا وزنی ترین آدمی، گزشتہ 7 سال سے کس ایک ہی پوزیشن میں بیٹھا ہے؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

595کلو کا دنیا کا وزنی ترین آدمی، گزشتہ 7 سال سے کس ایک ہی پوزیشن میں بیٹھا ہے؟ ...
595کلو کا دنیا کا وزنی ترین آدمی، گزشتہ 7 سال سے کس ایک ہی پوزیشن میں بیٹھا ہے؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

  

میکسیکو سٹی(نیوز ڈیسک) جب انسان کا وزن سو، ڈیڑھ سو کلو گرام تک پہنچ جائے تو اسے چلنے پھرنے میں دشواری ہونے لگتی ہے، لیکن ذرا تصور تو کیجئے کہ جس شخص کا وزن تقریباً چھ سو کلوگرام ہو چکا ہو اس بیچارے کا کیا حال ہو گا۔ یقینا ایسے شخص کے لئے تو ہلنا جلنا بھی ممکن نہیں ہو گا۔ میکسیکو سے تعلق رکھنے والا بدقسمت شخص ہوان پیڈرو فرانکو ایک ایسی ہی زندہ مثال ہے، جو اپنے 595 کلو گرام وزن کی وجہ سے گزشتہ سات سال سے بستر پر پڑا ہے۔

دی مرر کے مطابق 33 سالہ ہوان پیڈرو فرانکو کو رواں ماہ کے آغاز میں ہسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے غیر معمولی موٹاپے کی وجہ سے کمرے کے دروازے سے اس کا نکلنا ممکن نہیں تھا، لہٰذا پہلے کمرے کی دیوار توڑی گئی اور پھر ہیوی مشینری کی مدد سے اس کا بیڈ باہر لایا گیا۔ ڈاکٹر اس کا وزن کچھ کم کرنے کے لئے گزشتہ تین ماہ سے اسے ادویات اور مخصوص خوراک دے رہے تھے تاکہ اسے آپریشن کے قابل بنایا جاسکے۔ امید کی جارہی ہے کہ آپریشن سے اس کے وزن میں تقریباً 175 کلوگرام کی کمی ہوگی۔ یہ آپریشن چار گھنٹے کا ہو گا جس کے بعد فرانکو کو اگلے 72 گھنٹوں کے لئے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا جائے گا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کی کامیابی ی گارنٹی نہیں دی جاسکتی۔

فرانکو کے گزشتہ دنوں کے دوران متعدد ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں خون کے ٹیسٹ، نظام دوران خون کے ٹیسٹ، دل اور دیگر اہم اعضاءکی کارکردگی کے متعلق ٹیسٹ شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ اس کے بے پناہ موٹاپے کی وجہ سے آپریشن کی کامیابی کا امکان بہت کم ہے لیکن گزشتہ تین ماہ کے دوران وزن میں کچھ کمی کے بعد آپریشن کی کامیابی کی امید پیداہوئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -