عمران خان کل حافظ آباد پہنچیں گے،جلسہ عام کی تیاریاں مکمل ،سیکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا گیا

عمران خان کل حافظ آباد پہنچیں گے،جلسہ عام کی تیاریاں مکمل ،سیکیورٹی پلان ...
عمران خان کل حافظ آباد پہنچیں گے،جلسہ عام کی تیاریاں مکمل ،سیکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا گیا

  

حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل(بروز  جمعہ کو) بذریعہ ہیلی کاپٹر تین بجے حافظ آباد پہنچیں گے، وہ یہاں ایک بڑے  جلسہ عام سے خطاب کریں گے، انکے علاوہ شیخ رشید احمد، جہانگیر خان  ترین، عبدالعلیم خان ، شوکت علی بھٹی اور سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی اور دیگر مقامی رہنما بھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں تحریک انصاف کے جلسہ عام کی حتمی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور ممبر پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے مونسپل سٹیڈیم کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا ۔حافظ آباد میں جلسہ عام کے لئے مونسپل سٹیڈیم میں بہت بڑا سٹیج بنادیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ عمران خان کے دورہ حافظ آباد کے مو قع پر  پولیس نے سیکیورٹی پلان بھی جاری کردیا ہے ، عمران خان کے دورہ حافظ آباد کے موقع پر کمانڈوز  کی کل آٹھ ٹیمیں ڈیوٹی پر ما مور

ہو نگی اور ہر ٹیم میں 10,10 کمانڈوز تعینات  ہو نگے، اس کے علاوہ 350پو لیس ملازمین جن میں 10انسپکٹرز ،  40سب انسپکٹرز ، 70اے ایس آئی،  90ہیڈ کا نسٹیبل اور140جوان  سیکیورٹی پر مامور ہو نگے ۔جلسہ گاہ میں داخل ہو نے سے پہلے 4حصار میں سے شرکا ء کو گزر نا ہو گا ۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی کل  حافظ آباد آمد کے موقع پرمیونسپل سٹیڈیم کو خوبصورت بینروں اور فلیکسوں سے سجادیا گیا ہے ۔

مزید :

حافظ آباد -