ملک کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے : ملک رفیق رجوانہ

ملک کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے : ملک رفیق رجوانہ
ملک کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے : ملک رفیق رجوانہ

  

لاہور (صباح نیوز)گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں فیڈریشن آف رییلٹرز پاکستان کے 15 رُکنی وفد نے میجر (ر)  رفیق حسرت کی قیادت میں ملاقات کی، ملاقات میں احسان الحق، چوہدری شفقت بندیشہ، طاہر سعود ، خالد محمود اور دیگر  بھی موجود تھے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے تاجر اور کاروباری حضرات کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے ماہرین کو معاشی تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013کے پاکستان سے قدر بہتر ہے تاہم اس میں مزید اقدمات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں رئیل اسٹیٹ کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور اس سے وابستہ ملک کی کنسٹریکشن کی صنعت میں بھر پور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے، کنسٹریکشن کا شعبہ بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کررہا ہے اور اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لئے بڑے مواقع پیدا ہورہے ہیں اور یہ امر خوش آئند ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں بھی اس شعبے میں سرمایہ کاری کررہی ہیں،  اس شعبے کو ریگولرائز کرنے اور اسے صنعت کا درجہ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

مزید :

بزنس -