داعش نے اپنے ہی 15جنگجوﺅں کے سر قلم کردئیے

داعش نے اپنے ہی 15جنگجوﺅں کے سر قلم کردئیے
داعش نے اپنے ہی 15جنگجوﺅں کے سر قلم کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان نیوز ایجنسی ”طلوع“ کے مطابق صوبے ننگرہار میں داعش نے اپنے ہی15ساتھیوں کے سر قلم کر دئیے ہیں،اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا

افغان خبر رساں ادارے ”طلوع “ نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ داعش نے اپنے ہی15ساتھیوں کے سرقلم کر دئیے ہیں، حکام کے بعد داعش کے ان جنگجوﺅں نے افغان مصالحتی امن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج افغان صوبے ننگرہار کے ضلع آچن میں شدت پسند تنظیم نے ان کے سر قلم کر دئیے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اس خبر کے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں اور نہ ہی قتل ہونے والے جنگجوﺅں کے نام کے بارے میں کوئی تفصیل منظر عام پرآئی۔