85 سالہ بڈھا اور 12سالہ نوعمر لڑکی۔۔۔ ایسی شرمناک خبر آگئی کہ انسان کا دل دہلا دے

85 سالہ بڈھا اور 12سالہ نوعمر لڑکی۔۔۔ ایسی شرمناک خبر آگئی کہ انسان کا دل دہلا ...
85 سالہ بڈھا اور 12سالہ نوعمر لڑکی۔۔۔ ایسی شرمناک خبر آگئی کہ انسان کا دل دہلا دے

  

نئی دلی(نیوز ڈیسک) کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ بھارت سے جنسی درندگی کی خبر نا آتی ہو لیکن بے حیائی و جنسی درندگی کی ایسی مثال شاید ہی کبھی آپ نے سنی ہو گی۔ پولیس نے کشائی گوڈا شہر سے ایک 85 سالہ بڈھے کو گرفتار کیا ہے جو اب تک چھ نو عمر طالبات کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ معمر درندہ لڑکیوں کے ایک سکول کے قریب رہتا تھا اور قریبی دکان پر آنے والی طالبات کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے جاتا اور اپنی ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔ اس کے شیطانی جرائم کا پول اس وقت کھلا جب جنسی جرائم کے خلاف آگاہی فراہم کرنے والی ایک ٹیم لڑکیوں کے سکول میں پہنچی۔

اس ٹیم کو ایک 12 سالہ طالبہ نے بتایا کہ ایک بوڑھے آدمی نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور ڈرا دھمکا کر پھر اپنے پاس آنے پر مجبور کر رہاہے۔ طالبہ کی شکایت پر جب ستیا نارائن نامی 85 سالہ بوڑھے کو گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو یہ لرزہ خیز انکشاف سامنے آیا کہ وہ ایک عرصے سے بھیانک جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھا۔ وہ اس سے پہلے بھی پانچ طالبات کو درندگی کا نشانہ بنا چکا تھا لیکن اس نے ڈرا دھمکا کر انہیں خاموش کروا رکھا تھا۔

ملزم ریٹائرڈ ریلوے اہلکار ہے اور اس کے بچوں میں سے ایک بیرون ملک کاروبار کرتا ہے۔ پولیس نے شیطان صفت شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی